تفصیلات کے مطابق، اردن کے دارالحکومت امان میں منعقدہ ایشیائی مقابلے جو ٹوکیو اولمپک کے کوالیفائر مقابلے ہیں، کے دوسرے دور کا آج بروز ہفتے کو خواتین کے -57 اور +67 کلواگرام کے زمروں میں اور مردوں کے -58 اور+80 کلوگرام کے زمروں میں انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلوں میں شریک ایران کی تائیکوانڈو کھیلاڑی ناہید کیانی نے فائنل مرحلے میں اردن کی نمائندے کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لینے سے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز میں ان مقابلوں میں حصہ لینے والی دیگر خاتون ایرانی کھیلاڑی "مہلا مومن زادہ" نے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا مگر وہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں شریک ایرانی مرد کھیلاڑیوں "ہاشم حسینی" اور "آرمین ہادی پور" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ حاصل کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ